مسلم ڈائرئکٹر جنرل آف پولیس

ایک ہی ضلع سے ملا ہندوستان کے دو صو بوں کو 

مسلم ڈائرئکٹر جنرل آف پولیس

 

(ایسٹرن کریسینٹ نیوز ڈیسک)

جو طوفانوں میں پلتے جا رہے ہیں
وہی دنیا بدلتے جا رہے ہیں

بہارکا کثیر مسلم آبادی والا ضلع ارریہ یوں تو اپنی تعلیمی اور معاشی پسماندگی کے لئے مشہور ہے لیکن یہاں کے سپوتوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر عزائم بلنداور حوصلہ جواں ہوں تو آپ کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اسی وجہ سے ہندوستانی مسلمانوں کے لئے تعلیم ہی وہ منصوبہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر تمام محرومیوں کا ازلہ ممکن ہے اور باعزت زندگی جینے کے خواب کومنزل آشنا کیا جا سکتا ہے۔ زیر نظر تصویر میں ارریہ کے دو انمول رتن جناب قیصر خالد (آئی پی ایس) انسپیکٹر جنرل آف پولیس مہارشٹرا اور جناب احسن رضا (آئی پی ایس) ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آندھرا پردیش دیکھے جاسکتے ہیں۔

یقین ہو تو کوئی راستہ نکلتا ہے

ہوا کی اوٹ بھی لے کر چراغ جلتا ہے